اسلام آباد: پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے زیورات کی دکان لوٹ لی، تاجروں کا احتجاج

 


اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے روات میں ڈکیتی پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو رات کو جیولری کی دکانوں سے 2 کروڑ روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، تاجروں نے صبح احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دیا، انتظامیہ کی 2 ہفتے میں چوری کی گئی رقم اور زیورات برآمد کرانے کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے۔


تھانہ سہالہ کے علاقے روات میں رات کو جیولری مارکیٹ لوٹ لی گئی، تاجروں کے مطابق پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو 2 گاڑیوں میں رات ایک بجے آئے، 2 سیکیورٹی گارڈز اور 7 راہگیروں کو باندھ کر 3 گھنٹے تک لوٹ مار کی، 3 دکانوں سے 2 کروڑ کا سونا اور نقدی لوٹی اور فرار ہو گئے۔


تاجروں نے صبح ٹوٹے تالے اور لُٹی دکانیں دیکھ کر شدید احتجاج کیا، روات بازار بند کر کے جی ٹی روڈ پر نکلے اور دھرنا دے کر شاہراہ بلاک کردی، دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


مظاہرین کے تیور دیکھ کر انتظامیہ بھی پہنچ گئی اور تاجروں کو 2 ہفتے میں لوٹے مال کی برآمدگی کی یقین دہانی کرا دی، جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے، سہالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


پولیس نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا گیس سلنڈر، کٹر، راڈ اور دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سماء

میں

کی

کا

نے

updates

experts

trafficking

expats

Tabool ads will show in this div