زلفی بخاری کی بطورچئیرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کاکیس،8ستمبرکوحتمی دلائل طلب
عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
زلفی بخاری کی بطور چئیرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی اور ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے وفاق نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔
بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کےدوران وفاق کی جانب سے کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس عامر فاروق نےریمارکس میں کہا گیا کہ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر کیسز میں درخواست گزار کی طرف سے التوا نہیں ہوتا بلکہ پولیس،تحصیلدار،ڈپٹی کمشنر اور وفاقی حکومت کیسز کے جواب دینے میں تاخیر کرتی ہے۔
انھوں نے مزید ریمارکس دئیے کہ گزشتہ سماعت پربھی التوا مانگا اور آج پھرمانگ رہےہیں،کیسز کے التوا کا الزام بھی عدالتوں پرآتا ہے۔
عدالت نے 8 ستمبر تک وفاق سےدلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ZULFI BUKHARI
تبولا
Tabool ads will show in this div