دبئی ٹیسٹ؛ یونس خان کا انگلینڈ کیخلاف ایک اور ریکارڈ
دبئی: پاکستان کے تجربہ کار بلے باز يونس خان نے انگلينڈ کے گراہم گوچ کا 8900 رنز کا ريکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ دنیا کے 14 ویں بیٹسمین بن گئے۔
يونس خان نے یہ سنگ میل 102 ٹیسٹ میچ کھیل کر عبور کیا جبکہ انہوں نے سب سے ذیادہ 313 رنز بنا رکھے ہیں۔
انگلینڈ کے گراہم گوچ نے یہ سنگ میل 118 ٹيسٹ میچز ميں عبور کیا تھا۔
دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کھانے کے وقفے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا چکا ہے۔ اوپنر شان مسعود نے کیریر کی دوسری نصف سنچری بنالی ہے۔ سماء
ENGLAND
younus khan
2nd test
#2ndTest
Graham Gooch
first innigns
Shan Masoof
half-century
runs record
Younis record
تبولا
Tabool ads will show in this div