گاڑي کي ٹکر سے موٹرسائيکل سوار نوجوان کو ہلاک کرنے والے ڈي ايس پي کے بيٹے نے گرفتاري تو ديدي۔ ليکن تھانے ميں اسے مہمان بنا کر رکھا گيا۔ جوس سے تواضع کي گئي، آرام کے لئے تھانيدار کا بيڈ بھي ديا گيا۔ ميڈيا پہنچا تو ملزم بھي حوالات کي سلاخوں کے پيچھے پہنچ گيا