ایف بی آرکابڑےریٹیلرزکوٹیکس رجسٹریشن کیلئےایک اورموقع
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نےتمام بڑے ریٹیلرز کے لئے واضح کردیا ہے کہ ایف بی آر کے پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک ہونے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020 ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام بڑے ریٹیلرز جن کے ملک بھر میں چین اسٹورزائیرکنڈیشنر شاپنگ مالز میں قائم ہیں اوران کا بجلی کا بل پچھلے سال 12 لاکھ روپے سے تجاوز کرچکا ہو یا پھر ان کی دوکان کا سائز ایک ہزار مربع فٹ یا اس سے زائد ہو یا پھر ایسے ریٹیلرز جو کہ بڑی تعداد میں تھوک کے حساب سے اشیاء کی درآمد یا سپلائی کرتے ہیں، ان سب کے لئے لازم ہے کہ وہ 31 اگست 2020 تک اپنے تمام ریٹیل مراکز پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک کرلیں۔
ایف بی آرنے خبردار کیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آخری تاریخ گزرنے کے بعد ان پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیاجا سکتا ہے اور جرمانہ کی ادائیگی کے بعد مزید خلاف ورزی پر ایسے تمام ریٹیل مراکز کو بند کر دیا جائے گا۔
