جب خودکشی کےسین میں اعجازاسلم کے گلے میں پھنداپھنس گیا

اداکاراعجازاسلم کو ان کے آن ائرڈرامے " لوگ کیا کہیں گے" میں خودکشی کا ایک منظرفلمبند کرواتے ہوئے حقیقت میں پھندا لگ گیا تھا۔ اداکار نے اس حوالے سے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے ڈپریشن کا شکار افراد کی مدد کرنے کا پیغام دیا ہے۔
ڈرامے کی وہ قسط آن ائرجاچکی ہے جس میں مالی مسائل اور پریشانیوں نے تنگ آکرحسیب کا کردار ادا کرنے والے اعجازاسلم موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔
ٹوئٹرپراس سین کا ایک مختصرمنظر شیئرکرتے ہوئے اداکار نے لکھا " کل رات " لوگ کیا کہیں گے" میں حسیب کا سفراختتام کو پہنچا، اب جب میں الوداع کہہ چکا ہوں تو میں آپ سب سے کچھ شیئر کرنا چاہتا تھا کہ خودکشی کا یہ منظر فلمبند کرواتے ہوئے مجھے بہت تکلیف پہنچی۔ بیلٹ ٹوٹنے سے رسی میری گردن میں پھنس گئی"۔
Last night Haseeb’s journey in #LogKiaKahenge came to an end & as I bid him goodbye with you, wanted to share how I had gotten hurt while doing this suicide scene, as the harness broke and my neck got stuck in the rope. pic.twitter.com/Ls3rrsL22V
— aijaz aslam (@aijazz7) August 16, 2020
اداکار کے مطابق " وہ چند سیکنڈز میرے لیے تباہ کن تھے، میرے پاؤں سُن ہوچکے تھے، گلا دب گیا تھا اورسرچکرا رہا تھا، میں چند ماہ تک کھانا تک نہیں نگل سکتا تھا۔ ان چند لمحات نے خودکشی کو میرے لیے حقیقی بنادیا اور مجھے حیرت ہے کہ یہ سب کرنےاوراپنے پیارے کو ہمیشہ کیلئے تکلیف میں چھوڑنے کیلئے کس کرب سے گزرنا ہوتا ہوگا ۔
Those few seconds were the most devastating, my feet was numb, throat choked & head spinning & I couldn’t swallow food for few months. Those seconds made suicide real for me & I wonder what agony must one be going through to do this, leaving their loved ones shattered forever
— aijaz aslam (@aijazz7) August 16, 2020
ٹی وی پریہ منظرپورا نشرنہیں کیا گیا تاہم یو ٹیوب پر ڈرامہ دیکھنے والوں کیلئے خودکشی کا پورا سین شامل کیاگیا ہے۔
اعجاز اسلم نے اس ڈرامے میں الجھے مزاج کے حامل شخص حسیب کا مشکل کردارادا کیا ہے جو اپنی فیملی کی خواہشات اور ضروریات کی تکمیل کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، ان کے مقابل مرکزی کردار میں صحیفہ جبار خٹک ہیں۔
اعجازاسلم اور صحیفہ کے علاوہ " لوگ کیا کہیں گے" کی کاسٹ میں فیصل قریشی ، سکینہ سموں، کنزہ رزاق، افشاں قریشی اورحمیرا ظہیرنمایاں ہیں۔
ڈرامے کے ہدایتکار محسن مرزا ہیں جبکہ اسے آئی ڈریم انٹڑٹینمٹ کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے۔