آخری ٹیسٹ میں تبدیلیاں،کنڈیشنزدیکھ کرفیصلہ کریں گے،وقاریونس

محمدعامرکوتیسراٹیسٹ کھلانےکی کوئی تجویز نہیں

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے اوراس میں تبدیلیاں کم سے کم ہونی چاہئیں۔

پیر کو ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ویڈیولنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہناتھا کہ ہم پورے میچ کے لئے تیارتھے مگربدقسمتی سے میچ مکمل نہ ہوسکا۔انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اورمحمدعباس نے اچھی باؤلنگ کی۔

بیٹنگ لائن اپ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنزمیں بابراعظم،عابد علی اورمحمدرضوان کی بیٹنگ حوصلہ افزا ہے،محمد رضوان نےمشکل کنڈیشنزمیں دلیرانہ اننگز کھیلی اورمحمد رضوان کی اننگ سے ٹیم کا اعتماد واپس آیا ہے۔

باؤلنگ کوچ نے واضح کردیا کہ محمدعامر کو تیسرا ٹیسٹ کھلانے کی کوئی تجویز نہیں جبکہ آخری ٹیسٹ کے لئے تبدیلیوں کے حوالے سے کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Tabool ads will show in this div