شہبازقلندر کامزار 5ماہ بعد زائرین کیلئے کھول دیاگیا

زائرین کا ہجوم لگ گیا

سندھ حکومت نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کو پانچ ماہ کے بعد زائرین کیلئے کھول دیا جس کے بعد عقیدت مندوں کا ہجوم لگ گیا۔

مزار پر آئے زائرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے زیادہ خوشی کیا ہوسکتی ہے۔ ایسا سمجھو کہ شہر کی رونقیں بحال ہو گئیں ہیں۔

مزار پر لوگوں کی چیکنگ کے لئے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ درگاہ کے داخلی دروازے پر چھ واک تھر و سینی ٹائزر گیٹ بھی نصب کردیے گئے۔

مقامی افرادکہتے ہیں کہ درگاہ سے وابستہ افراد کے گھر کے بجھے چولہے جل اٹھیں گے۔

یاد رہے کہ پانچ ماہ قبل ملک میں مہلک وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر تمام درگاہیں بندکردی گئی تھیں۔

Lal Shahbaz Qalandar

Tabool ads will show in this div