چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت جاری

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : چیف الیکش کمشنر کے تقرر کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت جاری ہے، دونوں رہنما بلدیاتی انتخاباب سے قبل چیف الیکشن کمیشن کا تقرر چاہتے ہیں۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکش کمشنر کے تقرر کیلئے چند روز پہلے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے نام مانگے جس کے جواب میں خورشید شاہ نے وزیراعظم سے کہا کہ روایت کے مطابق پہلے حکومت نے اپنے 3 نام دینے ہیں۔


ذرائع کے مطابق دونوں اطراف سے 3، 3 نام ملنے پر وہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے جو چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرے گی، اس کے علاوہ کسی ایک شخصیت پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے بھی ہوسکتا ہے۔ سماء

اور

میں

کا

چیف

eid

جاری

hezbollah

canadian

grips

poison

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div