پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےکراچی میں تعلیمی ادارے کھول لیے
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کراچی میں مختلف اسکولز کھول دیے۔
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسکولز کرونا وائرس کے بچاؤ سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔ اسکول مزید بند رہے تو طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہو جائے گا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تمام ادارے کھول دیے مگر اسکولز کو بند رکھا گیا۔
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 10 اگست کو ملک بھر سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا جبکہ اسکولز اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ 15 ستمبر سے کیا ہے۔
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اگست کے وسط سے ہی اسکولز کھلونے کا اعلان کیا تھا۔
انکا موقف تھا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کے علاوہ تمام ادارے کھول دیے ہیں تو اسکولز بھی ایس او پیز کے تحت کھولے جا سکتے ہیں۔