ڈی ایس پی کے بیٹے نے نوجوان کو کچلنےکا جُرم قبول کرلیا

  DSP Son Confession Lhr Pkg 21-10 لاہور: بہانے بازی کام نہ آئی۔ لاہور میں ڈی ایس پی کے بیٹے نے نوجوان بلال کو گاڑی تلے کچلنےکا جُرم قبول کرلیا۔ ملزم کو تھانہ ستوکتلہ کی حوالات میں بند کردیا گیا۔ ڈی ایس پی کے بیٹے کی گاڑی تلے آکر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ کے حوالے سے،  سماء نے طلحہ کی موقعہ پر موجودگی کا ثبوت حاصل کرلیا ۔ خبر چلنے کے فوری بعد ڈی ایس پی کا قانون شکن بیٹا  گرفت میں آگیا ۔ تیز رفتار گاڑی تلے کچلے جانیوالے معصوم بلال کے کیس میں سماء نے کھوج لگایا کہ شادیوال چوک میں ہوا کیا ۔ پولیس کو دیے گئے اپنے پہلے بیان  میں ملزم طلحہٰ نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ گھر پر سو رہا تھا اور گاڑی اس کے پھوپھی زاد کے پاس تھی ۔ ملزم کے اس راز کا پردہ سماء نے  فاش کیا اور ملزم کی جائے حادثہ پر موجودگی کی ویڈیو دکھا دی ۔ پچیس سالہ بلال کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم  کی خبر  سماء پر نشر  ہوئی تو اس نے خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی اوراقبال جرم بھی کرلیا ۔ سماء

car

DSP

Talha

dsp son

Jauhar Town

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div