سجاول: دو گروہوں میں تصادم کے باعث نوجوان جاں بحق

واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
Sujawal فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سجاول کے قریب گاؤں کمال جت میں جت برادری کے 2 گروہوں میں معمولی بات پر جگھڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر جاتی چوک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور قتل ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال بٹھورو منتقل کیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک زخمی غلام نبی جت کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال اور مظفر جت نامی زخمی شخص کو کراچی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی شناخت 20 سالہ اللہ بچایو جت کے نام دے ہوئی۔

جاتی چوک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تفصیلات معلوم کر رہے ہیں لیکن تاحال تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div