پاکستان کوکبھی تنہانہیں چھوڑینگے،سعودی سفیر،راحیل شریف ملاقات

ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو
بشکریہ سعودی سفارت خانہ

 

 

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ نہ کبھی پہلے پاکستان کو تنہا چھوڑا، نہ کبھی تنہا چھوڑیں گے۔

پاکستان میں موجود سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ہفتہ 15 اگست کو پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ نہ کبھی پہلے پاکستان کو تنہا چھوڑا اور نہ کبھی پاکستان کو تنہا چھوڑیں گے۔

قبل ازیں سعودی سفیر نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، مولانا فضل الرحمان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی سفیر کی جانب سے حالیہ اہم ملاقاتوں کو ان کے ملک کیلئے حمایت متحرک کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان علما کونسل کے رہنما حافظ طاہر اشرفی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مستقل بہتری کیلئے گزشتہ ہفتے سعوی عرب کا دورہ کیا۔

RAHEEL SHARIF

SAUDIA ARAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div