ٹک ٹاک نے امریکی اثاثے بیچنے کا اعلان کردیا

اثاثے 90 روز میں بیچنے کا حکم دیا ہے
Aug 16, 2020
فائل فوٹو: این بی سی
فائل فوٹو: این بی سی
[caption id="attachment_2012911" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو: این بی سی[/caption]

مختصر ویڈیوز کیلئے مشہور موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 90 روز میں اپنے تمام امریکی اثاثے بیچنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنے ایسے تمام اثاثے 90 روز میں بیچنے کا حکم دیا ہے، جن سے ٹک ٹاک کے بزنس میں مدد مل سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا ہے کہ مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے بعد امریکا کی قومی سلامتی کو خطرات سے بچانے کے لیے یہ کارروائی کرنی پڑی۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ کہتے ہوئے چین سے تعلق رکھنے والی ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے کہ وہ امریکا کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے خطرہ ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ٹک ٹاک سے متعلق یہ حکم امریکا کے تقریباً 10 کروڑ صارفین پر کیا اثرات مرتب کر سکتا ہے جو ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایپ استعمال کرنے والوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، جسے وہ اپنی مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے بائٹ ڈانس کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کے امریکی صارفین کے متعلق حاصل کردہ ڈیٹا بھی واپس کر دے۔ خیال رہے کہ امریکا کی ایک بڑی ڈیجیٹل ٹیک کمپنی مائیکرو سافٹ ٹک ٹاک کے کچھ شیئرز خریدنے کے لیے اس سے بات چیت کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری مک اینانے نے جمعرات کو صدر ٹرمپ کے ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے متعلق حکم ناموں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے 1977 کے ایمرجیسی قانون کے تحت حاصل اختیارت کا استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی شہریوں کو حملوں اور ان تمام ایپس سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے جو بڑی مقدار میں ان کی ذاتی معلومات اکھٹی کرتی ہیں۔

ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اس نے امریکی حکومت کے اعتماد کی بحالی اور اس کے خدشات دور کرنے کے لیے تقریباً ایک سال تک کوششیں کی ہیں۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے حقائق پر کوئی توجہ نہیں دی اور نجی کمپنیوں کے مابین جاری بات چیت میں خود کو دھکیلنے کی کوشش کی۔

TIKTOK

Tabool ads will show in this div