ماہرہ خان نے"قائداٰعظم زندہ باد"کےنئے پوسٹرزشیئرکردیے

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ

اداکارہ ماہرہ خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنی آنے والی فلم " قائد اعظم زندہ باد " کے نئے پوسٹرز شیئر کیے ہیں۔

انسٹا پر شیئر کیے جانے والے ان 2 پوسٹرز میں مرکزی کردار ماہرہ اور فہد کو الگ الگ دیکھا جاسکتا ہے، دونوں پشت کیے کھڑے ہیں۔

ماہرہ ہاتھ میں میگا فون لیے ایک سلاخوں والے دروازے کے سامنے موجود ہیں جس کے دوسری جانب ایک شیر موجود ہے، ساتھ ہی لکھا ہے" آزادی سب کا حق ہے"۔

فہد مصطفی ایک پولیس افسر کے روپ میں ہیں جن کے ہاتھوں میں پستول اور نوٹوں کی گڈی موجود ہے جبکہ وہ کھڑے بھی کرنسی نوٹوں کے ایک بلند بالا ڈھیر کے سامنے ہیں جس پر قائد اعظم کی شبیہہ نمایاں ہے۔

نوٹ پرقائداعظم کی تصویر کیوں؟ فہد اور ماہرہ کا سوال

فلم " قائداعظم زندہ باد " میں فہد اورماہرہ پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم " ایکٹران لاء" میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم "قائداعظم زندہ باد" کی شوٹنگ مکمل ہونے پرفہد اور ماہرہ کے دلچسپ تاثرات

ایک انٹرویو میں ڈائریکٹرنبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسرکا کردار نبھائیں گے۔

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

Fahad Mustafa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div