تعلیمی ادارےکھلےتوحکومت حرکت میں آئےگی،وفاقی پارلیمانی سیکريٹری وجیہ اکرم

موقف پرائیوٹ تعلیمی اداروں کاہوسکتا ہےلیکن حکومت کا نہیں۔

پنجاب میں پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے آج سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے 15 ستمبرکوتعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کے برعکس تعلیمی ادارے کھولنےپرسخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔وفاقی پارلیمانی سیکريٹری برائےایجوکیشن وجیہ اکرم نےواضح کردیا کہ نجی تعلیمی ادارے کھلے توحکومت حرکت میں آئے گی،حکومت کو بچوں کی صحت،زندگی سب سےزيادہ عزيز ہے۔وجیہ اکرم نےمزید کہا کہ اسکول کھولنے کاموقف پرائیوٹ تعلیمی اداروں کاہوسکتا ہےلیکن حکومت کا نہیں۔

Tabool ads will show in this div