گولڑہ ریلوےاسٹیشن پرقائداعظم کی زیرِاستعمال بوگی

لوگوں کی دلچسپی

اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرایک شاندار بوگی موجود ہے جو کسی ٹرین سے نہیں بلکہ یادوں کے ایک خوبصورت سلسلے سے جڑی ہے۔

اسلام آباد کے گولڑہ اسٹیشن پر کھڑی شاندار بوگی آراے اڑتیس کے باہر نہ قلیوں کی صدائیں ہیں اور نہ مسافروں کا ہنگامہ لیکن اس کے اندرخوبصورت یادوں کا ایک خزانہ چھپا ہے۔ بوگی میں بیڈ روم سمیت ڈائننگ روم ،کانفرنس روم کے علاوہ باورچی خانہ اور دو باتھ رومز بھی موجود ہیں۔ یہ بوگی قائد اعظم کی سیلون تھی اوراس کی بہت تاریخی اہمیت ہے۔ بانی پاکستان نے اس بوگی میں کراچی تک کا سفر کیا تھا اور بابائے قوم سے جڑی یادوں نےاسے قومی ورثے کی حیثیت دے دی ہے۔

اس تاریخی بوگی کی حفاظت کرنے والے بھی فخر سے کہتے ہیں کہ وہ بانی پاکستان کی یادگارکی دیکھ بھال پر مامور ہیں۔

quaid e azam

Golra railway station

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div