نیب کاکرپٹ بڑی مچھلیوں کےگردگھیراتنگ،پیرمظہر،ارباب-عاصمہ عالمگیرکیخلاف تحقیقات

NAB 3 Window کراچی : اربوں کي کرپشن کرنے پر نیب نے پيپلز پارٹي کے سابق وزرا کيخلاف جال تيارکرليا، سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کيخلاف انکوائري بيٹھےگي۔ نیب ایگزیگٹو بورڈ کے اجلاس میں کرپٹ عناصر کے خلاف پانچ نئی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے محکمہ تعلیم سندھ  میں 13 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کرنے پر سندھ کے سابق صوبائی وزیرپیر مظہر الحق کے خلاف انکوائری کی اجازت دی دے۔ ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیراور عاصمہ عالمگیر ، بلوچستان کے سابق وزیر محمد امین عمرانی کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیر زکوۃ و عشر دوست محمداور ایم پی اے عبدالستار راجپر کے خلاف ناجائز آمدن پر جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے افسران کے خلاف سرکاری زمین چھوڑنے پر تحقیقات ہوں گی، کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چئیرمین اسماعیل گجر کے خلاف سرکاری زمین کو غیرقانونی طور پر ٹرانسفر کرنے پر انکوائری ہوگی۔ نیب نے سابق ڈی جی سول ایوی ایشن جنید امین،ساجد حبیب،جاوید خان کے خلاف تحقیقات کی اجازت بھی دے دی، پی اے آر سی کے چئیرمین افتخار احمد کے خلاف  تحقیقات کے علاوہ مزید 4 شکایات کی تصدیق کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ سماء

ZARDARI

ARBAB ALAMGIR

ASMA ALAMGIR

PIR MAZHAR

FORMER DG CIVIL AVIATION

MUHAMMAD AMEEN IMRANI

Tabool ads will show in this div