دادوکےعلاقےکاچھومیں سیلاب،گورکھ ہل سمیت کئی مقامات سےرابطہ منقطع

نظامِ زندگی درہم برہم

ضلع دادو کےعلاقے کاچھو میں سیلاب کے باعث گورکھ ہل اسٹیشن سمیت واہی پاندہی، ڈرگھ بالا، چھنی ہیرو خان سمیت دیگر یونین کونسلوں کے دوسوسےزائد دیہات کا رابطہ منقطع ہے۔

کاچھومیں سیلاب سے نظامِ زندگی درہم برہم ہے۔ ذرائع نقل وحمل معطل ہونےسے اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔200سےزائد دیہات کا جوہی اور دادوسے زمینی رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت کا فقدان ہے۔کئی دن گزرنےکے باوجودانتظامیہ کی جانب سےامدادی کارروائیاں مکمل نہ ہو سکیں۔

سیاحتی مقام سندھ کے مری گورکھ ہل اسٹیشن جانے کے لئے بھی راستے ہموارنہ ہو سکے۔متاثرین میں ٹینٹ اوراشیائےخورونوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے تاہم دوردرازرہنے والے متاثرہ افرادامداد کےمنتظرہیں۔

گاج ندی میں پانی کی سطح کم ہونے پر3 افرادکی لاشیں بھی نکالی گئیں۔ متاثرین مطالبہ کرتے ہیں کہ ریسکیو اور دیگرٹیمیں جلد ازجلد امدادی کارروائیاں مکمل کرکے قیمتی جانیں بچانے کی کوشش کریں۔

Tabool ads will show in this div