کراچی سےلوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مستقل حل نکالا جائے،سپریم کورٹ

لوگوں کوکے ای کےرحم وکرم پرنہيں چھوڑاجاسکتا

سپريم کورٹ نےکراچی سےلوڈ شیڈنگ ختم کرنےکےمستقل حل کے لیے وفاق کو ہدایت جاری کردی ہے۔

جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈشيڈنگ اورکرنٹ لگنےسےہلاکتوں کےکيس کی سماعت ہوئی۔

چيف جسٹس نےبرہمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ پرسوں اُن کوکہاتوکل آدھےکراچی کی بجلی بندکردی، اُن کادماغ ٹھیک ہے، يہ ڈيفالٹرکمپنی ہے، مالک جيل ميں بندہےاورکےاليکٹرک چلارہاہے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ حکومت کاحال ديکھيں ايسی کمپنی کوکراچی دياہواہے، لوگوں کواِن کےرحم وکرم پرنہيں چھوڑسکتے۔

چيئرمين نيپرانے عدالت کو بتایا کہ کےالیکٹرک کےپاس بجلی پیداکرنےکا متبادل نظام ہی موجودنہیں،بجلی کی پيدوارسےلےکرگيس اورتيل تک اُن کےسارےمعاملات خراب ہیں۔ چيئرمين نيپرا نے مزید بتایا کہ کےالیکٹرک کوجرمانہ لگانےاورپیسےسےکچھ نہیں ہوگا۔

چيف جسٹس نےکہا کہ کےالیکٹرک والےلوگوں سےاضافی بل بھی وصول کررہےہیں،اُن کی اجاراداری ہےجس کاخمیازہ کراچی والےبھگت رہےہیں۔

load shedding

Tabool ads will show in this div