پاک فضائیہ کوبھارت کےاسلحہ جمع کرنےسےکوئی خوف نہیں،ایئرچیف

افسروں اور جوانوں سے خطاب

ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی خود مختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارت کے اسلحہ کے ذخائر سے پاک فضائیہ خوف میں نہیں۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے 13 اگست کو فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے 2 سیٹوں والے جے ایف 17 بی طیارے میں سوار ہو کر آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ایئر چیف نے دو سیٹوں والے جے ایف 17 طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

آپریشنل بیس آمد پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت ہماری جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران دیکھا گیا۔ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

PAKISTAN AIR FORCE

JF17

DOGFIGHT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div