پاکستانی کپتان دبئی ٹیسٹ میں فتح کیلئے پرعزم
دبئی : قومی کپتان دبئی ٹیسٹ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، مصباح الحق کہتے ہیں کل کا میچ انتہائی اہم ہے، یاسر شاہ مکمل طور پر فٹ ہے۔ الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کو حوصلہ بڑھا ہے۔
دبئی میں پاکستان پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ غلطیوں سے کھلاڑیوں کو مدد ملتی ہے، ٹیم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کل کا میچ انتہائی اہم ہے، جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ مکمل طور پر فٹ ہیں، انگلینڈ کی ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ آئی ہے، دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم مختلف نظر آئے گی۔
تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بولے کہ پہلے ٹیسٹ میں اپنی غلطی کا احساس ہے، اُمید ہے دوسرا ٹیسٹ پاکستان جیتے گا، یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت سے بولنگ اٹیک مضبوط ہوگا، میں اور مصباح بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔
انگلش قائد الیسٹر کک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے، وکٹ دیکھ کر 2 یا 3 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انگلش بیٹسمین یاسر شاہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ سماء