یوم آزادی: پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ

مکمل نغمہ 14 اگست کو نشر کیا جائیگا

یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے تیار کیے گئے خصوصی نغمے " میرا جنون" کی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 14 اگست کی مناسبت سے تیار خصوصی نغمے کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔ خصوصی نغمہ پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نغمے میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے، جب کہ اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

نغمے میں مادرِ وطن کی سالمیت کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کی عکاسی کی گئی ہے۔

14th august

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div