وقت کبھی ایک سانہیں رہتا،محب مرزاکی معنی خیزپوسٹ

محب"عشرت میڈ ان چائنا"کی ریلیز کےمنتظرہیں
تصویر: محب مرزا/انسٹاگرام

آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرنے والے اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔

انسٹا پوسٹ میں محب نے انگریزی کہاوت " ویک اپ بیوٹی، اٹس ٹائم ٹو بیسٹ" لکھتے ہوئے کیپشن میں یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وقت بدلتا رہتا ہے تو یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا۔

View this post on Instagram

Waqt kabhi aik jaisa nahi rehta... #itstime #wakeup

A post shared by Muhib Mirza (@mohibmirza) on Aug 10, 2020 at 9:16pm PDT

محب نے یہ بات کس تناظرمیں کی یہ تو وہی بہتربتاسکتے ہیں لیکن ان کے مداحوں نے اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں کہا کہ ایسا ہی ہے، چیزیں آتی اور جاتی رہتی ہیں۔

آمنہ شیخ اور محب مرزا نے شادی کے 14 سال بعد ذاتی اختلافات کی بناء پر اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔دونوں کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور اگست 2015 میں ان کے یہاں مائیسہ کی پیدائش ہوئی۔ مائیسہ ان کی اکلوتی اولاد ہے جس کی کسٹڈی آمنہ شیخ کے پاس ہے۔

محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

آمنہ شیخ حال ہی میں عمر فاروقی کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئی ہیں۔

آمنہ شیخ نے ہمسفرکانام بتادیا، نئی تصاویر کے ساتھ فالوورزکاشکریہ

کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو ڈرامہ سیریل " دشمن جان " میں کام کرنے والے محب ان دنوں اپنی پہلی فیچر فلم " عشرت:میڈ ان چائنا" کی ریلیزکے منتظر ہیں۔

mohib mirza

Aamina Sheikh

Tabool ads will show in this div