صوابی میں پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 4 ہلاک

172.16.16.9_07_20151021120112734

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابي ميں پوليس کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سرچ آپريشن ميں 35 مشتبہ افراد اسلحہ سميت گرفتار کرلیے گئے۔

صوابی ميں پوليس نے خفيہ اطلاع پر اجمير پہاڑي کو گھيرے ميں لے کر سرچ آپريشن کيا جہاں دہشتگردوں نے پوليس پر بھاري ہتھيار سے فائرنگ کي۔

ڈي پي او جاويد اقبال کے مطابق پوليس سے مقابلے ميں چار شدت پسند مارے گئے۔ اجمير پہاڑي کے اطراف چار گھنٹے سرچ آپريشن کے بعد 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کيا گيا۔ جبکہ ملزمان سے اسلحہ بھي برآمد ہوا۔ سماء

KPK

police search operation

4 terrorists killed

arms recovered

SWABI

Swabi district

Ajmeer Phaari

35 suspects arrested

DPO Javed Iqbal

Tabool ads will show in this div