کیاآمنہ شیخ نے زندگی کےنئےسفر کاآغازکردیا؟

انسٹاپوسٹ نے سبھی کو تجسس میں مبتلاکردیا
تصویر: انسٹاگرام

محب مرزا سے راستے جدا کرنے والی اداکارہ ماڈل آمنہ شیخ کی تازہ ترین انسٹا پوسٹ نے ان کے فالوورز کومتجسس کردیا کہ کیا آمنہ دوبارہ سے شادی کرچکی ہیں یا کرنے والی ہیں؟

آمنہ نے انسٹا پرایک تصویرشیئرکی ہے جس میں آمنہ اورغالبا ان کی بیٹی مائیسہ کا ہاتھ ایک مردانہ ہاتھ کے اوپردھرا ہے، تصویر میں کسی کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔

اس تصویرکی خاص بات بچی کی ہتھیلی پر دھری 2 زنانہ و مردانہ انگوٹھیاں ہیں جو ویڈنگ رنگز لگ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Aamina Sheikh (@aaminasheikh) on Aug 7, 2020 at 11:22pm PDT

آمنہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن تبصروں میں فالوررز کے علاوہ اداکارہ منشاء پاشا، ماڈل نادیہ حسین اور سنیتا مارشل نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

اداکارہ کے فالوررز میں سے بھی بیشتر نے یہی نتیجہ اخذ کرتے ہوئے زندگی کی نئی شروعات پر نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

فی الحال تو یہ معنی خیزتصویر شیئرکرنے کے بعد آمنہ کی جانب سے ان تبصروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن ان کے مداح بےچینی سے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے منتظرہیں۔

آمنہ شیخ کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں، اُن کی آخری فلم کیک ہے جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس سے قبل فادرز ڈے پر انسٹاگرام پوسٹ میں محب نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے فالوررز کو بتایا کہ انہیں کچھ علم نہیں کہ مائیسہ کہاں ہے۔

محب نے کیپشن میں لکھا تھا "خواہش ہے کہ میں اس کے بارے میں جان سکتا، میری دعا اور امید ہے کہ میں اپنے پیار اپنی مائیسہ کو جلد دیکھ سکوں" ۔

آمنہ شیخ اور محب مرزا نے شادی کے 14 سال بعد ذاتی اختلافات کی بناء پر 2019 میں اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔

دونوں کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور اگست 2015 میں ان کے یہاں مائیسہ کی پیدائش ہوئی۔ مائیسہ ان کی اکلوتی اولاد ہے جس کی کسٹڈی آمنہ شیخ کے پاس ہے۔

mohib mirza

Aamina Sheikh

Tabool ads will show in this div