کراچی:2روزکی بارش سےبجلی کانظام متاثر،لوڈشیڈنگ میں اضافہ
رات جاگتے ہوئے سڑکوں اور گلی محلوں میں گزاری
کراچی ميں بارش کے بعد کئی علاقوں میں 10 گھنٹےسے وقت زائد گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی،علاقہ مکینوں نے رات سڑک پر گزاری۔
کراچی میں دو روز کی بارش نے بجلی کا نظام متاثر کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی غائب ہے۔
جمعہ کو بارش شروع ہوتے ہیں شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند کردی گئی۔ شاہ فیصل کالونی، لانڈھی،کورنگی،ملیر، گارڈن میں دس سے بارہ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
کچھ علاقوں میں کے الیکٹرک کی گاڑیاں مرمت کرنے آئی تو کچھ اہلکار سوتے رہے۔
بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ بندش سے تنگ شہریوں نے رات جاگتے ہوئے سڑکوں اور گلی محلوں میں گزاری۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کےالیکٹرک کو قومی تحویل میں دیا جائے۔