تحریک انصاف اگلی حکومت بھی بنائے گی، زلفی بخاری کادعویٰ

اپوزیشن اگلے 8سال کیلئے نوکری ڈھونڈلے، معاون خصوصی
Aug 07, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں آئندہ حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی رہے گی، اپوزيشن اگلے 8 سال کیلئے کوئی نوکری ڈھونڈ لے، ملک کو بہت لوٹ ليا اب کچھ محنت اور کام کرليں۔

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی ہی بنائے گی، آئندہ 8 سال تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رہے گی، 8 سالوں میں نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 8 سالوں کیلئے کوئی اور نوکری ڈھونڈ لے، ملک کو بہت لوٹ لیا اب کچھ محنت کریں۔

زلفی بخاری نے مزيد کہا کہ ہم پر باہر بھاگنے کا الزام لگانے والے خود اور ان کی اولاد باہر بھاگی ہوئی ہے۔

ن لیگی رہنماء خواجہ آصف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر کو ہر ماہ 20 لاکھ باہر سے کيوں آتے ہيں؟، کیا خواجہ آصف کو کوئی دہشت گرد تنظیم فنڈ کر رہی ہے؟، کيا خواجہ آصف کو کوئی ايجنسی پيسے دیتی ہے؟، خواجہ آصف بتائيں انہیں 20 لاکھ ماہانہ کيوں ملتے ہیں؟۔

PTI

ZULFI BUKHARI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div