پاکستان میں عالمی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طورپربحال

ہفتےکی رات 12 بجےسےپروازیں اڑان بھرسکیں گی
PIA. UAE, FLIGHT OPERATION فوٹو: اے ایف پی

حکومت نےعالمی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا ہے اور ہفتے کی رات 12 بجے سے پروازیں اڑان بھرسکیں گی۔

سول ایوی ایشن نےباضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا ہے۔تمام ایئرلائنز کو سمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرلائنوں کوایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ کریں گی۔

اُدھر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک سے عراقی سفیر نے ملاقات کی۔ محرم الحرام اور اربعین پر زیارت کیلئے پروازیں شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔

عراقی سفیر نے زائرین کوسہولیات فراہمی اور پی آئی اے فلائٹ آپریشنز کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

FLIGHT OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div