بلال مقصودنےیوٹیوب پرمذہبی موادکے دوران اشتہارات کی مخالفت کردی

گلوکار بلال مقصود نے یوٹیوب پرمذہبی مواد جیسے کے دوران اشہارات کوناپسند کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہارکیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں بلال مقصود نے لکھا" یہ بہت ہی نامناسب لگتا ہے جب سورہ رحمان سنتے ہوئے کسی کوکنگ آئل یا کپڑوں کے اشتہارات شروع ہوجائیں"۔
اداکارنے واضح کیا کہ "یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورتیں اوردعائیں مونیٹائز نہیں کی جانی چاہئیں"۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر بلال کے فالوورز نے بھی ان کی اس پوسٹ کو پسند کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں گلوکار کے موقف کی تائید کی۔
واضح رہے کہ مونیٹائزیشن کے ذریعے کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیرکرتی ہیں اور یوٹیوب کو اس سے آمدنی حاصل ہوتی ہے جسے کمپنی خود اور چینلز میں تقسیم کرتی ہے۔ ایڈسینس کے ذریعے دیے گئے اشتہارات کی مد میں 55 فیصد حصہ یوٹیوب کا ہوتا ہے۔
ویڈیوزکےآغاز میں پیش کیے جانے والے اشتہارات کو "پری رول ایڈ" کہتے ہیں اور ہربار یوٹیوب صارف کے اشتہارات دیکھنے پرادائیگی کی جاتی ہے۔
۔۔۔