کراچی:مون سون کاچوتھااسپیل،موسلادھاربارش سےموسم سہانا

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مشکلات

کراچی میں مون سون سیزن کے چوتھے اسپیل میں بھرپور بارش ہوئی ہے۔ شديد گرمی اورحبس کے بعد مختلف علاقوں ميں طوفانی بارش ہوئی ہے۔جمعرات کو دفاتر اور کاروبار سے گھروں کو لوٹنے والوں کو ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔

کراچی میں جمعرات کودوپہر سے کالی گھٹاؤں کيساتھ شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ موسلادھار بارش کےدوران چند ميٹرپر ہی حدنگاہ صفرہوگئی تھی۔ طوفانی بارش کےبعدگرمی کا زور کم ہوا اور موسم میں بہتری آگئی۔

بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پرٹیمیں تشکیل

شہر میں آئی آئی چندريگرروڈ، گورنر ہاؤس،صدر،شاہراہ فيصل،نرسری،کارساز،ماڑی پورروڈ اورديگرمقامات پر گاڑيوں کی طویل قطاريں لگ گئيں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسميات کےاعدادوشمار کے مطابق سب سے زيادہ بارش پی اے ايف بيس فيصل ميں 56 ملی ميٹر ريکارڈ کی گئی۔صدر ميں 46،سرجانی ٹاؤن ميں 42 اعشاريہ 5ملی ميٹربارش ريکارڈ کی گئی۔يونيورسٹی روڈ،گلستان جوہر ميں 38اعشاريہ 5،پرانے ايئرپورٹ پر37 اعشاريہ 5،مسرور بيس پر14 اعشاريہ 5 جبکہ کيماڑی ميں 12 اعشاريہ 5 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی۔نارتھ کراچی اوراطراف ميں 10اعشاريہ 5 ملی ميٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تیزبارشوں کی پیش گوئی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرالرٹ جاری کردیا ہے۔موسم کی خرابی کی صورت میں آلات محفوظ مقام پرمنتقل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن نے کہا کہ ایئرپورٹ پرشعبہ الیکٹریکل ٹوٹی تاروں،لائنزکی مرمت کرے جبکہ کنٹرول ٹاور،بلند عمارتوں پرلائٹس درست حالت میں رکھیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کیڑےمکوڑوں،پرندوں سےبچاؤ کیلئےاسپرےاورشوٹرزتعینات کریں۔

Tabool ads will show in this div