اندرون ملک شیڈول اورخصوصی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا
فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں اندرون ملک اور خصوصی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ سی اے اے نے فضائی آپریشن سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن بحالی پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ خصوصی اور شیڈول پروازوں کو کرونا وائرس سے متعلق نافذ ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا لازمی ہوگا۔

جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تربت، پنچگور، دالبدین، ژوب، پسنی، موئنجودڑو، نواب شاہ، بہاولپور ایئرپورٹس بند رہیںگے۔ دیگر ایئرپورٹس سے خصوصی پروازیں اور اندرون ملک آپریشن جاری رہے گا۔

اس سے پہلے صرف 5 ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن چل رہا تھا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن محدود کردیا گیا تھا، تاہم صورت حال میں بہتری کے بعد آپریشن کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div