دہشتگرد شیوسینابےقابو،پاکستانی اداکارفواداورماہرہ کوبھی دھمکیاں

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/FAWAD-MAHIRA-PKG-20-10-Mukkaram-.mp4"][/video] FAWAD MAIRA STILLS 20-10 نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے دہشت گرد غنڈے قابو سے باہر ہوگئے ہیں، اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کو بھي ٹارگٹ پر لے لیا ہے۔ پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکل جانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے دی۔ کھلاڑي اور اداکار امن کے سفير ليکن ہندو انتہا پسند صرف نفرت کي زبان جانتے ہيں۔ بھارت ميں ہندو انتہا پسند تنظيم شيوسينا کي غنڈہ گردي سے پاکستاني اداکار بھي محفوظ نہيں رہے، فواد خان اور ماہرہ خان بھي ٹارگٹ پر آگئے، شيوسينا فلم ونگ کے جنرل سيکریٹري اکشےبرداپُرکر نے سخت نتائج کي دھمکي دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئي ميں کسي پاکستاني کھلاڑي اور اداکار کو قدم نہيں رکھنے ديں گے۔ ممبئي کو بھارتي فلمز کي پروموشن کا گڑھ مانا جاتا ہے، جہاں اب مائرہ اور شاہ رخ کي فلم رئيس، اور فواد خان اور ايشوريا رائے کي فلم اے دل ہے مشکل، کي تشہيري مہم ابھي سے خطرے ميں نظر آرہي ہے، جو اگلے سال عيد اور ديوالي پر ريليز ہونگي۔ سماء

EXTREMIST

holly wood

BOLLY WOOD

MAIRA KHAN

#ShivSena

FAWAD KHAN

HUMSAFAR

INDIAN MOVIE

Tabool ads will show in this div