کراچی:تیزبارشوں کی پیش گوئی،ایئرپورٹ پرالرٹ جاری،سول ایوی ایشن

آلات محفوظ مقام پرمنتقل کرنےکی ہدایت

محکمہ موسمیات کی جانب سے تیزبارشوں کی پیش گوئی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرالرٹ جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے کراچی میں ممکنہ بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےاقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ موسم کی خرابی کی صورت میں آلات محفوظ مقام پرمنتقل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن نے کہا کہ ایئرپورٹ پرشعبہ الیکٹریکل ٹوٹی تاروں،لائنزکی مرمت کرے جبکہ کنٹرول ٹاور،بلند عمارتوں پرلائٹس درست حالت میں رکھیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کیڑےمکوڑوں،پرندوں سےبچاؤ کیلئےاسپرےاورشوٹرزتعینات کریں۔

CIVIL AVIATION

jinnah international airport

Tabool ads will show in this div