اٹک:دریا میں6افرادڈوب گئے،2کی لاشیں بازیاب

انتظامیہ عوام کو دریا میں اترنےسے روکنےسےقاصر

دریائےسندھ اٹک خورد کےمقام پرعید کےدوران پکنک منانےکےلیےآنےوالےنوجوانوں کےڈوبنےکےبعد پولیس حرکت میں آگئی۔

اٹک میں لاک ڈاؤن کےباعث انتظامیہ کی جانب سےپابندی کےباوجود لوگ نہانے سےباز نہیں آئے اوردفعہ 144 کا نفاذ بےسودثابت ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن بےسود رہا۔ اس مقام پر ہر سال 8 دس افراد ڈوب جاتے ہیں۔ریسکیوآپریشن کرکے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیزکے تحت تفریح مقامات کھولے جائیں تو عوام اس طرف آنے پرمجبورنہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنراٹک نے والدین سےاپیل کی کہ بچوں کوخطرناک مقامات پرجانےسے منع کریں۔

ATTOCK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div