آرمی چیف کی لاہور آمد،ریٹائرڈاور حاضرسروس افسران سے ملاقات

سابق آرمی چیف راحیل شریف سے بھی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 4 اگست کو لاہور کور ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق آرمی چیفس راحیل شریف، جہانگیر کرامت اور احسن سلیم حیات بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 4 اگست کو کور 4 ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ریٹائرڈ افسران اور حاضر سروس افسران سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور دیگر افسران کے درمیان پیشہ ورانہ امور، خطے کی صورت حال،امن و استحکام اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفت گو کی۔ اس موقع پر حاضر اور سابق افسران کی جانب سے سپہ سالار کو مختلف تجاویز بھی دی گئیں، جس پر آرمی چیف نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کرنے والے ریٹائرڈ افسران میں سابق چیفس جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل (ر) راحیل شریف، سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف احسن سلیم حیات اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ( ر ) راشد محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔

قبل ازیں کور ہیڈکواٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

RAHEEL SHARIF

QAMAR JAVED BAJWA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div