ہندو انتہاء پسندی، پی سی بی اپنا مقدمہ عالمی سطح پر اٹھائے، اعتزاز احسن
لاہور : پيپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کا ہے کہ بھارت کی پاکستان دشمنی بڑھتی جارہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اپنا مقدمہ عالمی سطح پر پيش کريں۔ پی پی سینیٹر نے لندن ميں وزيراعظم نواز شريف کی ميڈيا سے گفتگو کو بھی تنقيد کا نشانہ بنايا۔
شيو سینا بے لگام ہوچکی، کرکٹ کسی ايک ملک کی جاگير نہيں، اعتزاز احسن کہتے ہيں کہ پی سی بی کو ممبئی واقعے پر عالمی فورم سے رجوع کرنا چاہئے۔
لاہور ہائی کورٹ ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے وزيراعظم نواز شريف کے لندن کے بيان کو بھی آڑھے ہاتھوں ليا۔
پيپلز پارٹی کے رہنماء نے دعویٰ کيا کہ ان کی جماعت 2018ء کے اليکشن ميں کم بيک کرے گی۔ سماء