بھارتی انتہاء پسندی پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی ناراض، مودی کا پتلا نذر آتش
لاہور : بھارت میں انتہاء پسندوں کی غنڈہ گردی پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی بگڑ گئے، مودی کا پتلا جلایا اور نعرے بازی کی۔ کہتے ہیں بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے۔
پی سی بی حکام کے ساتھ غنڈہ گردی نے کرکٹ کے شائقين کو غصہ دلاديا، شيوسینا کیخلاف زبردست احتجاج ہوا اور مظاہرین نے نريندر مودی کا پتلا جلایا۔
لاہور ميں ہونیوالے احتجاج ميں مظاہرين نے نا صرف شيوسینا کے حملے کی مذمت کی بلکہ انتہاء پسندوں کو لگام نہ دينے پر مودی سرکار کو بھی تنقيد کا نشانہ بنايا۔
مظاہرين کا کہنا تھا کہ بھارت ہٹ دھرمی کی روش نہيں چھوڑتا تو پاکستان کو بھی سيريز کے انعقاد کیلئے تگ و دو نہيں کرنی چاہئے۔ سماء