کراچی والو..!! گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کیلئے تیار ہوجاؤ

شہر میں سیلابی صورت حال کا بھی خطرہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔ ادارے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو موسلا دھار بارش سے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے کراچی میں بارش برسانے والا نیا اسپیل داخل ہوگا۔ اس دوران ملک کے دیگر علاقے جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی میں اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر ایف ڈبلیو او اور این ڈی ایم اے کی ہنگامی بنیادوں پر شہر کے نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں شدت کیساتھ داخل ہوں گی، جس سے کراچی، حیدر آباد، تھرپارکر، دادؤ، نواب شاہ میں تیز ہوائیں چلیں گی، جب کہ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

سندھ کے بڑے شہروں کراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق شہر کا منگل کے روز درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ علی الصبح گہرے سرمئی بادلوں نے شارع فیصل اور اس سے ملحقہ علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا۔ دن میں شہر کا موسم مرطوب اور شام رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں مغربی ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

حفاظتی اقدامات

مون سون کے چوتھے طاقت ور سسٹم کے سندھ میں داخل ہونے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جب کہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اسپتالوں میں تمام ادویات کا اسٹاک بھی وافر مقدر میں رکھ دیا گیا ہے، جب کہ ایمبولینس سروس بھی 24 گھنٹے بحال رہے گی۔

URBAN FLOODING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div