پکنک مناتے 3 نوجوان دریائے اٹک میں ڈوب گئے
دو نوجوانوں کا تعلق نوشہرہ،ایک کاپشاور سے تھا
اٹک میں خورد کے مقام پر پکنک مناتے 3 نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔ تینوں نوجوان پابندی کے باوجود پانی میں اتر گئے تھے۔
پولیس کے مطابق اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 نوجوان پکنک مناتے ہوئے ڈوب گئے۔ جن کی تلاش کیلئے گہرے پانی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تینوں نوجوانوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ نوجوانوں کی شناخت عامر خان، ذیشان خان اور محمد خان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ 2 کا تعلق نوشہرہ، جب کہ ایک کا تعلق پشاور سے تھا۔
اہل خانہ کے مطابق تینوں دوست عید منانے اور قربانی کا گوشت دریائے سندھ کے کنارے بیٹھ کر کھانے آئے تھے۔ مقامی انتظامیہ اور خوطہ خوروں کی جانب سے تینوں نوجوانوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
ATTOCK
DRONWED
تبولا
Tabool ads will show in this div