جاچھوڑدے میری وادی،کشمیرپرآئی ایس پی آرکانیاگاناجاری

پہلی بار کشمیری بھی گانے کا حصہ
بشکریہ آئی ایس پی آر
بشکریہ آئی ایس پی آر
بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے 5 اگست کی مناسب سے کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے نیا گانا جاری کیا گیا ہے، جس میں پہلی بار ایک کشمیری کو بھی دکھایا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان افواج پاکستان نے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور پاک فوج نے مظلوم کشميريوں سے اظہار يکجہتي کيلئے خصوصی نغمہ جاری کر ديا۔ گانے کے بول "جا چھوڑ دے میری وادی" میں پہلی مرتبہ ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار بنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے 5 اگست کی مناسبت سے ٹوئٹ میں یہ نغمہ جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیری 365 دن سے بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ اس گانے میں بھی کشمریوں کے اسی عزم کو دہرایا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے مگر خواب نہیں، اور نہ ہی جذبہ آزادی کو مات دے سکتا ہے۔

song

Tabool ads will show in this div