بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کی داستان عرب ٹی وی پر

کراچی : عرب ٹی وی نے ایک ڈاکیومنٹری میں بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا پول کھول دیا، مودی سرکار میں انتہاء پسند تنظیمیں کس طرح بھارت کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں، رپورٹ میں سب کچھ واضح کردیا گیا۔

رواں سال 15 مئی کو 2000 ہندوؤں کے مسلح جتھے نے ہریانہ کے گاؤں اتالی پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد 4 روز تک 150 مسلمانوں کو گاؤں چھوڑ کر تھانے میں پناہ لینا پڑی۔

مسلمان مسجد تو کیا بنا پاتے، اُلٹا ان کے گھر اور کاروبار راکھ کا ڈھیر بنا دیئے گئے، یہ ایک واقعہ نہیں، 2014ء میں انتہاء پسند مودی کے اقتدار میں آتے ہی 600 حملے ہوچکے ہیں، جن میں بیشتر میں مسلمان مارے گئے۔

حملے کرانے والی آر ایس ایس کا مودی نا صرف تاحیات رکن ہے بلکہ اسی کے بل پر وزیراعظم کی گدی تک پہنچا ہے۔

آر ایس ایس کے مسلح جتھے اور بجرنگ دل کے پیروکار آگرہ میں گائے بچاؤ آپریشن کیلئے نکلتے ہیں، 15 روز پہلے مسلمان ٹرک ڈرائیوروں کو بے پناہ تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

بجرنگ دل کے تربیتی کیمپس میں متعصب نظریات اور ہتھیاروں سے لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے، اسکول میں بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ تمام پڑوسی ملک اکھنڈ بھارت کا حصہ ہیں، بھارتی برتری کے جھوٹے دعوؤں کا تخیلق کار آر ایس ایس کا مفکر دینانات بترا ہے جو ہر کتاب کو ہندو مذہب کی پرچار سے بھر دینا چاہتا ہے۔

مودی کی حکومت میں ساکشی مہاراج جیسے انتہاء پسند پارلیمنٹیرین بھی ہیں، جو کہتے ہیں کہ راستہ کھلا ہوا جو پاکستان جانا چاہے جاسکتا ہے، میں سچے راستے پر ہوں، کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انسانیت کے اس دشمن کو اپنے الفاظ متنازع بھی نہیں لگتے۔

درگا واہنی کیمپ میں لڑکیوں کو بھی مسلمانوں سے لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے، مودی کی سربراہی میں آر ایس ایس اور وشوا ہندو پریشد نے ایک ایسا بیج بودیا ہے جو بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے دم لے گا۔ سماء

shiv sena

VHP

Bajrang Dal

Hindu Exteamist

Anti Muslim

Anti Islam

Tabool ads will show in this div