چیئرمین پی سی بی کی نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا سے ملاقات
نئی دہلی : شہریار خان نے آئی پی ایل کمشنر اور نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا سے اہم ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی آج بھارتی سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نئی دہلی میں شہریار خان کی راجیو شکلا سے ان رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کرکٹ تعلقات پر اہم بات چیت ہوئی، چیئرمین پی سی بی آج بھارتی سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین پی سی بی بھارتی سیاستدانوں کو پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا کی پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار خان سے قریبی تعلقات ہیں، چیئرمین پی سی بی سے آج کی میٹنگ آفیشل نہیں تھی، شیو سینا نے ممبئی میں جو کیا وہ قابل مذمت ہے، پاکستانی کرکٹ حکام کو پولیس سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق ابھی کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا، کرکٹ کے معاملات پر حتمی فیصلہ بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کریں گے۔ سماء