تمام مسلمانوں کوعید الاضحیٰ مبارک ہو:ہائی کمشنربرطانیہ

عید پرپاکستانی کرکٹرزنے اپنوں سے دوری کی قربانی دی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_1999396" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے، ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔

ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے کھیلوں کو قربان کیا ہے، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز بہت اہم ہے، ہم چھکا لگا کر بیماری کو ہار دیں گے، ہم نے اپنوں سے دوری کی بھی قربانی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ کرونا کی وجہ سے پورا پاکستان نہیں گھوما، ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں، بڑی عید پر بڑی حفاظت ضروری ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق خوشی سے بتانا چاہتا ہوں برٹش ایئرویز پاکستان کے لیے دوبارہ سے اپنی پروازیں شروع کر رہی ہے، یہ پاک برطانیہ دوستی کا اظہار ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں۔

EID UL AZHA

UK HIGH COMMISSIONER

BRITISH AIRWAYS

Tabool ads will show in this div