بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : بلوچستان میں 7 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کراچی سے بیلٹ پیپرز کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے۔


الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان بازید کے مطابق بلوچستان کے 31 میں سے 15 اضلاع کے بیلٹ پیپرز  موصول ہوگئے ہیں، کراچی میں چھپنے والے بیلٹ پیپرز نجی پروازوں کے ذریعے کوئٹہ پہنچائے جارہے ہیں۔


سلطان بازید کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل یکم دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی، بیلٹ پیپلرز اور دیگر انتخابی مواد پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں متلعقہ اضلاع کو روانہ کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ دور دراز علاقوں میں بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹرز اور سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔ سماء

میں

کی

Bushra Ansari

جاری

بلوچستان

lost

catches

Tabool ads will show in this div