چیئرمین پی سی بی شہریار خان آج بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات کرینگے

Sheryar khan Times Now 19-11

نئی دہلی : چیئرمین پی سی بی شہریار خان آج  بھارتی کرکٹ حکام سے ملاقات کریں گے، شعيب اختر اور وسيم اکرم نے بھارت سے وطن واپسی کا فيصلہ کرليا، نجم سيٹھي کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتوں کے تنازعات کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان نہيں ہونا چاہئے۔

شيو سينا کی دھمکياں اور غنڈہ گردی کے باعث شہريار خان ممبئی سے دہلی پہنچ گئے، آج بی سی سی آئی حکام سے پاک بھارت سیریز کا فائنل جواب لیں گے، چيئرمين پی سی بی کل وطن واپس پہنچیں گے۔

بھارتی جنونیوں کی پاکستان سے نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، بی سی سی آئی دفتر پر حملے کے بعد کشيدہ صورتحال نے جنوبی افریقا بھارت کرکٹ سیریز کے کمنٹیٹرز شعيب اختر اور وسيم اکرم کو بھی وطن واپسی پر مجبور کردیا۔

نجم سيٹھی نے دعویٰ کيا ہے کہ دونوں بورڈز سيريز کیلئے خلوص نيت سے کام کررہے ہيں۔

ہندو انتہاء پسندوں نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے چہرے پر کالک مل دی، کرکٹ لورز کا خیال ہے پی سی بی کو پاک بھارت سيريز پر پُروقار رويہ اختيار کرنا چاہئے۔ سماء

shiv sena

najam Sethi

VHP

Shishank manohar

Rajiv Shukla

Mumbai Attack

Tabool ads will show in this div