گلوکار شہزاد رائے کرونا کا شکار ہوگئے
معروف گلوکاراور سماجی رہنما شہزاد رائے نے بتایا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کرونا کی وبا سے متاثر ہوئے۔
شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ بھی کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
گلوکار نے یورپین یونین کے تعاون سے تیار کردہ وژوئل ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو آسانی سے سمجھایا گیا۔
Few days ago my family & myself contracted the Corona virus.With Allah’s blessings, we r fine. Here https://t.co/1rmXY0ym0f you can see a family of corona virus in my body & then transforming into its true shapes&colours, & then how v can beat them forever @EUPakistan @AKaminara pic.twitter.com/g9zSjpYOkW
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 29, 2020
ویڈیو میں کرونا سے بچنے کے لیے چہرے پر فیس ماسک اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کچھ عرصہ قبل کرونا وائرس کی تکلیف سے گزرے، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان سمیت ان کے کتنے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا؟۔
ویڈیو کے آخر میں بھی شہزاد رائے نے بتایا کہ اب وہ اور ان کے اہل خانہ ٹھیک ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں گلوکار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے عید قرباں بھی سادگی سے منائیں اور عید کے موقع پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔