پی ٹی اے نے پب جی گیم سے پابندی ہٹادی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی سے پابندی ہٹا دی۔
یکم جولائی کو پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے 24 جولائی کو پب جی گیم کو بحال کر دیا تھا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلاميے ميں کہا گيا ہے کہ کمپنی کی طرف سے دی گئی وضاحت تسلی بخش ہے۔ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کے تمام سوالوں کا جواب دے دیا ہے اس لیے کمپنی کے مثبت جواب پر پابندی ہٹائی گئی ہے۔
پاکستان میں ‘‘پب جی’’ گیم پر عارضی پابندی لگادی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا تھا تاہم آج 30 جولائی کو پی بی کے قانونی ماہرین سے ملاقات کے بعد پابندی ہٹا دی گئی۔
یکم جولائی کو پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے آن لائن گیم پلیئرز ’’ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی)‘‘ کیخلاف متعدد شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےپب جی گیم کوبحال کردیا
پی ٹی اے کو ’’پب جی‘‘ سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں، جن کے مطابق یہ گیم وقت کے ضیاع اور عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔