کلبھوشن یادیوکےلئےقانونی نمائندہ مقررکرنےکی درخواست سماعت کےلیےمقرر

بینچ تشکیل دے دیا گیا
Farooq Naseem,kulbhushan jadhav,kulbhushan verdict news,kulbushan jadhav news,kulbhushan Nro,farooq naseem law minister, latest update kulbhushan jadhav فائل فوٹو

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا پرعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت حکومت کی قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقررکردی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ عدالت 3 اگست کوکلبھوشن یادیو قانونی نمائندہ کیس کی سماعت کرے گی۔ درخواست میں وفاق کوبذریعہ سیکرٹری دفاع اورجج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیوکوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنےموقف اختیار کیا کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا،کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت بھی آرڈینینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنےکا حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

واضح رہےکہ حکومت نے حال ہی میں جاری کئے گئےصدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی۔ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

KULBHUSHAN JADHAV

Tabool ads will show in this div