تانیہ اور ظفر مرزا دونوں نے اچھا کام کیا،فواد

فیصلوں کیلئے وزرا ضروری ہوتے ہیں
Jul 30, 2020
فائل فوٹو

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفی دینا کوئی ایسی بری بات نہیں، تانیہ اور ڈاکٹر ظفر مرزا دونوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

سما کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تانیہ اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفیٰ پر پوچھے گئے سوال کے جواب پر کہا کہ اصل کام وفاقی ورزا چلاتے ہیں، استعفی دینا کوئی ایسی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل فیصلے وزیراعظم نے ہی کرنے ہیں، معاون یا مشیروں کا کام وزیراعظم کو مشورہ دینا ہوتا ہے، دونوں نے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کیا ہے۔

فواد کے مطابق کابینہ کےاجلاس میں ترجمان دعوت دینے پر آتے ہیں۔ تانیہ اور ڈاکٹر ظفر مرزا دونوں نے بہت اچھا کام کیا،جو کام تانیہ ادروس کررہی تھیں اس کیلئے این آئی ٹی بی بھی موجود ہے، انہوں نے یہ ہی ضروری سمجھا کہ استعفی دے دیں۔

Tania

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div